طرابلس: لبنان کے ایک اسکول کی تقریب میں شریک مائیں ایک دوسرے سے جھگڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مائیں شیر خوار بچوں کو گود میں لیے ایک دوسرے پر مکے برسا رہی ہیں، بال نوچ رہی ہیں اور دھکا دے رہی ہیں۔

مشاجرة بين أولياء الأمور في مدرسة البداوي، #طرابلس .#لبنان pic.twitter.com/8yEI5SVqRB
— سلطان الجوفي (@sultanaaljoufi) June 16, 2023
یہ واقعہ طرابلس کے ایک سکول میں پیش آیا۔ جہاں غالباً بچوں کے رزلٹ کا اعلان کیا جا رہا تھا تاہم خواتین کے آپس میں جھگڑے سے اسکول کا ہال ریسلنگ کے اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا۔
کئی افراد کی باربار مداخلت کے باوجود جھگڑالو خواتین باز نہیں آئیں۔
خواتین کی گودوں میں موجود شیر خوار بلک بلک کر رو رہے تھے اور کئی اور بچے بھی خوف زدہ ہوکر بھاگنے لگے لیکن خواتین نے کسی کی پرواہ نہ کی اور آپس میں جنگ و جدل جاری رکھی۔








