اسلام آباد(صغیر چوہدری)سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری گریڈ 22کے بیوروکریٹ اعظم خان اچانک لاپتہ ہو گئے،اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں انکی گمشدگی سے متعلق تحریری درخواست دیدی گئی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں ائے۔ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے۔ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ جس کے بعد مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ اعظم خان کے خلاف بطور پرنسپل سیکرٹری کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں اورگزشتہ روز وفاقی حکومت نے ان کے بیرون ملک جانے پرپابندی عائد کرتے ہوئے ان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاتھا۔
عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اچانک لاپتہ








