اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیادپر پارٹی پر تنقیدکررہے ہیں، انہیں پارٹی میں آکراپناموقف رکھناچاہئے، شاہدخاقان عباسی نے مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے وزیراعظم شہبازشریف کے اس بیان کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنےو الوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،سے متعلق خواجہ آصف نے کہاکہ جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں، مفتاح روزانہ کی بنیادپر پارٹی پر تنقیدکررہے ہیں، انہیں پارٹی میں آکراپناموقف رکھناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ مفتاح کووزیرخزانہ بنایاگیاتھا،وہ پارٹی میں تجویزدے سکتے تھےچاہئے پارٹی تسلیم کرے نہ کرے ،میری بہت سے باتیں پارٹی تسلیم نہیں کرتی ان کو دل سے نہیں لگاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی نے مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا ۔ادھرپروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن ہی دے گا، قانون سازی پارلیمان کا کام،قانون کی تشریح کے لئے عدالت جایاجاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انتخابات میں حصہ لینااورسیاسی جماعت بناکابنیادی حق ہے،کسی کوتاحیات نااہل کرنابنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
مفتاح پارٹی میں آکراپناموقف رکھیں،خواجہ آصف، تاحیات نااہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اعظم نذیرتارڑ








