بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں دسویں کلاس کے طالبعلم کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا

نئی دہلی: بھارت میں دسویں جماعت کے طالب علم کو ساتھی نے پیٹرول چھڑک پر زندہ جلا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع بپاتلہ میں ایک طالبعلم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دسویں کلاس کے طالبعلم پر پیٹرول چھڑک پر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبعلم نے خود پر لگی آگ بجھانے کے لیے مقامی لوگوں کو پکارا جس کے بعد عوام نے اس پر لگی آگ کو بجھایا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق 15 سالہ امرناتھ نے مرنے سے پہلے 3 مشتبہ ملزمان کے نام لیے ہیں، ہم نے تینوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو زندہ جلانے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔