اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا۔
کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمی کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔
تاہم اب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔









