بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجھے کافی لوگوں نے کہا میں ہیرو نہیں لگتا، حمزہ سہیل

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے انکشاف کیا کہ کافی لوگوں نے مجھے یہ بات کہی کہ میں ہیرو نہیں لگتا۔

حمزہ سہیل کو نامور پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کے بیٹے ہونے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کافی جدو جہد کرنی پڑی۔

اُنہوں نے اس بات کا انکشاف حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔
اُنہوں نے میزبان حسن چوہدری کو بتایا کہ میں نے آغاز میں کوئی 35 سے 40 آڈیشنز تو دیے ہیں کراچی میں مختلف پروڈکشن ہاوسز کو اور ان میں سے زیادہ تر آڈیشنز میں مجھے ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔