لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیاہے ،ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ دو کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے بیٹسمین محمد ہریرہ اور میانوالی کے آل راونڈر عامر جمال کو پہلی بار منتخب کر لیا گیاہے ، ٹیم میں عبداللہ شفیق ، امام الحق، شان مسعود، بابراعظم ، سر فراز احمد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد رضوان ، سلمان علی آغا، سعودشکیل ، ابوہریرہ ،محمد نواز ،نعمان علی ، ابرار احمد ، عامر جمال ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حسن علی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اگلے ماہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔









