بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دورہ سری لنکا ، عابد علی کو کھلایا جائے گایا نہیں ؟ چیف سلیکٹر نے واضح کر دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم ہارون رشید نے دورہ سری لنکا کیلئے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ سری لنکا میں ہو گی، حالات دیکھ کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے ،اگر ہمیں لگا عابد علی فٹ ہیں تو موقع دیکھ کر کھلائیں گے ۔

چیف سلیکٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز اور پچز فاسٹ بولرز کیلئے سازگار نہیں ہوتیں ،سکواڈ بناتے وقت بہت ساری چیزوں کو دیکھنا پڑا، مکی آرتھر نے سری لنکا میں کوچنگ کی ، ان کی تجاویز کافی مدد گار رہیں ،سری لنکا میں رسٹ سپنرز زیادہ کار آمد ہوتے ہیں ،شاہین آفریدی کا ورک لوڈ اس وقت بہت کم ہے ،وہ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے ،ہم نے کاونٹی کرکٹ سے بھی درخواست کی ہے کہ شاہین آفریدی کو ریڈ بال کھلائیں ۔

چیف سلیکٹر کا کہناتھا کہ جب سے نئی کمیٹی آئی ہے ہم روٹیشن پالیسی کے تحت پلیئرز منتخب کرتے ہیں ،روٹیشن پالیسی سے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع بھی مل جاتاہے ،ٹیم مینجمنٹ سری لنکا میں ہو گی، حالات دیکھ کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے ،اگر ہمیں لگا عابد علی فٹ ہیں تو موقع دیکھ کر کھلائیں گے ۔