پشاور (ما نیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ صوبائی حکومت نے نئی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کی سرکاری حیثیت برقرار رہے گی۔
بتایا گیا ہے کہ مونٹائزیشن پالیسی پر محکمہ خزانہ نے نگران حکومت کو تجاویز پیش کر دیں، پالیسی کے تحت ایک افسر ایک گاڑی ہی خرید سکے گا۔ سرکاری افسر تصرف میں موجود گاڑی 2 سے 3 اقساط میں خرید سکے گا۔ سرکاری افسران کو باقاعدہ سبز پلیٹ دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت کا 40 ہزار سے زائد گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ








