لندن (ما نیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے انتخابات سے قبل پاکستان آنے سمیت دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس لندن میں طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نون لیگ کے پارٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں انتخابات کی ممکنہ تاریخ، موجودہ سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نوازشریف کی انتخابات سے قبل پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق تفصیلی مشاورت بھی کی جائے گی۔ پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گی۔
‘پاکستان آؤں یا نہیں’، نواز شریف نے اہم اجلاس لندن میں طلب کر لیا








