ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو روز کے اضافے کے بعد آج 1700 روپے کی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1458 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 72 روپے ہے۔
دو روز اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں کمی








