لاہور(نیوزڈیسک)کلر کہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہیں، بس ایم 2 کے ذریعے راولپنڈی سے جھنگ جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے سے اسے حادثہ پیش آگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کلر کہار کے قریب موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق








