پاکستانی فلم ساز ابوعلیحہ کی ’ککڑی‘ کی فلم جو بدنام زمانہ قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر مُبنی ہے، اس کو بھارتی فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 میں مقابلے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
In a tweet, filmmaker @abualeeha announced that feature film '#Kukri' has been selected for #IndianFilmFestivalMelbourne2023 that will be held in August.💥 Last year Pakistani film 'Joyland' and Bollywood films 'Jalsa' and '83' bagged major awards at IFFM 2022. 🏆 pic.twitter.com/cq9FnRUFe6
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) June 17, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ابوعلیحہ نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سیریل کلر جاوید اقبال پر بنائی گئی فلم کو بھارتی فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو11 اگست سے 20 اگست تک منعقد ہوگا۔
ایونٹ کے 14ویں ایڈیشن کا مقصد برصغیر میں بھارتی سینماؤں کی نمائش کرنا ہے۔ ’ککڑی‘ ایک کرائم تھرلر ہے، جو سیریل کلر جاوید اقبال کی کہانی بیان کرتی ہے، جس نے 1998 سے 1999 کے درمیان لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناکرقتل کیا تھا۔
فلم کو ابوعلیحہ نے لکھنے کے ساتھ ہی ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں مرکزی کردارعائشہ عمر اور یاسر حسین ادا کررہے ہیں۔ اس فلم کو یہ فلم رواں سال برلن انٹرنیشنل آرٹ فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔









