ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں حائل لوگوں کو ہٹانا ضروری تھا۔ہم نے چھٹی انگلی کی طرح پی ٹی آئی کو کاٹ کر رکھ دیا، دوبارہ اس فتنے کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سی پیک کو منجمد کر دیا گیا تھا، فتنہ سامنے سے ہٹا تو ترقی کی راہیں دوبارہ کھل گئی ہیں، سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنوں سے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان تک منصوبوں کو مکمل کرائیں گے، ہم اس ملک کے وفادار ہیں اور ہماری کارکردگی بولے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت اپنی ایک کارکردگی بتائے، ہم نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سیاست کو چھٹی انگلی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا ہے، اگلی حکومت بھی ہم بنائیں گے۔
پی ٹی آئی کوچھٹی انگلی کی طرح کاٹ دیا، اس فتنے کودوبارہ ملک پر مسلط نہیں ہونے دینگے، فضل الرحمان








