بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی۔
شاہد خاقان کا موقف تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔
پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیا تھا۔