بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف بننے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے فیض حمید وہ کرتے تھے، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف بننے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے فیض حمید وہ کرتے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کےگھرمیں رشوت کامال تھا۔جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کے فیصلے میں عمران خان آن بورڈ تھے اور سابق جنرل فیض حمید کا اس میں کلیدی کردار تھا ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سب کچھ عملیات کےذریعےبتایاجاتاتھا، سب کواس کاپتہ تھا،پلاننگ بیگم صاحبہ،فرح گوگی اوراعظم خان کرتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی جوچاہتےتھےفیض اس پرعمل کرتےتھے،فیض حمیدکوپتہ تھاچیئرمین پی ٹی آئی انہیں آرمی چیف بناسکتےہیں،فیض حمیدآرمی چیف بنناچاہتےتھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانا تھا، لیکن جنرل فیض حمید نے عمران خان کو کچھ نہیں بنانا تھا، وزیر تو دور کی بات سیکریٹریز لگتے تھے تو ان کی تصویریں بشریٰ پنکی دیکھ کر لگاتی تھی، بشریٰ پنکی نے ہی عمران خان کو بچوں کے پاس لندن جاکر ملنے سے روکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گینگ آف فائیوہی فیصلےکرتاتھا،چیئرمین پی ٹی آئی نےمجھے کہاکہ آپ نےریڈلائن کراس کی،آپ نےمیری بیگم کےبارےمیں کہا کہ انہوں نےرشوت لی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کےگھرمیں رشوت کامال تھا،تحائف،ہیرے،انگوٹھیاں،ہیروں کےسیٹ چیئرمین پی ٹی آئی کےگھرمیں تھے۔