بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخوپورہ: پولیس بس اور ٹینکر میں ٹکر، 26 افراد زخمی

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ کے قریب پولیس بس اور ٹینکر میں ٹکر کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ گونجرانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم ہوا، تشویشناک حالت میں 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 20 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔