کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ حرامانی نئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے اپنے حالیہ فوٹوشوٹ کی ریل انسٹاگرام پرشیئرکی، اس ریل میں حرا مانی نے دلکش نیوی بلیو رنگ کے گاؤن زیب تن کر رکھا ہے، ریل میں انہوں نے اپنے انداز کو مزید نمایاں کرتے ہوئے پوز دیئے۔
یہ ویڈیو سامنےآنے کے بعد لوگوں نے تبصرے شروع کردیئے۔


سوشل میڈیا صارفین نے انکے لباس اور انداز پر ملے جلے ردعمل کااظہار کیا جبکہ زیادہ تر صارفین نے انکے لباس کو برہنہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔


یاد رہے کہ حرا مانی نے ڈرامہ سیریل “دو بول”، “میرے پاس تم ہو” اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔









