بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی امریکہ ، بھارت کا ایجنٹ تھا: وفاقی وزیر تعلیم کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نےدعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکہ ، بھارت کا ایجنٹ تھا، وہ آج بھی انہی کے پیچھے ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اسٹیبلیشمنٹ نے نوازشریف کو سی پیک کے بدلے تاحیات نا اہلی کی سزا دلوائی۔ امریکی حکم پر عمران خان نے پاکستان کی ترقی کے منصوبے روک دیئے۔ بھارت عمران خان کی پاکستان دشمن خدمات پر اسے سلام پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت 70 سال میں پاکستان کا جو نقصان نہ کر سکا وہ بھارتی ایجنٹ نے کر دکھایا۔