بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست،خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمات کے حوالے سے درخواست پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ،نیب نے جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف کے پی اور بلوچستان میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے،کے پی اور بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں۔

جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا تھا،نیب نے جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ۔