اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی حکومت کے قیام کے بعد اب نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب تنازعہ بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق منحرف اراکین کے درمیان قومی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کا چناؤ مشکل ہوگیا ہے ۔ منحرف اراکین کے اپوزیشن لیڈر کے لیے تین امیدوار سامنے آئے ہیں جس میں نور عالم، رمیش کمار اور راجہ ریاض کے نام شامل ہیں۔ منحرف اراکین کے درمیان قائد حزب اختلاف کے چناؤ میں شدید اختلافات نظر آرہے ہیں جس کے باعث تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ رمیش کمار وینکوانی نے اپوزیشن لیڈر نہ بنانے پر پی اے سی کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے منحرف اراکین کا آپس میں شدید اختلاف نظر آرہا ہے۔ اختلاف مزید بڑھنے سے حکومت کیلئے ایک نئی پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے۔
نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لئے منحرف اراکین کے درمیان نیا تنازع








