ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ “وہ محبت میں بدقسمت ہیں۔”
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کارتک آریان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات دیئے۔سچی محبت کے حوالے سے مداح کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کارتک آریان نے خود کو بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “وہ محبت میں خود کو خوش قسمت سمجھتے تھے مگر ایسا نہیں ہے۔”
I thought i had but
Unlucky in love. #AskKartik https://t.co/iLwlHXIdvN— Kartik Aaryan (@TheAaryanKartik) June 17, 2023
ایک مداح نے کارتک سے سوال کیا کہ” وہ پسند کی شادی کریں گے یا ارینج میرج؟ مالا آنٹی کے پاس رشتے آتے ہوں گے؟ “جس پر اداکار نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ” وہ محبت سے ارینج کی گئی شادی کریں گے۔ رشتے تو روزانہ آتے ہیں۔”
A marriage arranged by love !!!
Rishte toh aate hai .. daily 🙃#AskKartik https://t.co/mUurP5Crge— Kartik Aaryan (@TheAaryanKartik) June 17, 2023
شادی کب کریں گے؟ اس سوال پر کارتک آریان کا کہنا تھا کہ” گھوڑی وینیو مینو سب تیار ہے پر دلہن تو مل جائے۔”
Ghodi Venue Menu sab ready hai
Par Dulhan toh mil jaye . #AskKartik https://t.co/6XvrUQ9HBo— Kartik Aaryan (@TheAaryanKartik) June 17, 2023
یاد رہے کہ کارتک آریان اور کیارہ اڈوانی کی نئی فلم ستیا پریم کی کتھا جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔









