اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور زیربحث آئے۔ ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابل تعریف ہے۔سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایئر چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال








