اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہےکہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر ن لیگی غنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ جب سب اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تب بھی چوہدری پرویزالہٰی نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دینے کا وعدہ نبھایا، عمران خان آپ کے اس فیصلے کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں، عمران خان قوم کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ ملاقات میں سینیٹر ذیشان احمد، خانزادہ حسین، سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، چودھری نذیر جٹ اور عامر سعید راں بھی موجود تھے۔
موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں، پرویزالٰہی








