لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کی۔
جیل میں پرویز الٰہی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا پرویز الٰہی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور پاؤں سوجے ہوئے تھے، پرویز الٰہی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اس لیے ملنے گیا، ہمارے خاندان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں۔
صحافی نے چودھری شجاعت سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پرویز الہی ق لیگ میں واپس آ رہے ہیں؟ جس پر چودھری شجاعت نے کہا کہ ’پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہی ہیں۔’
چودھری شجاعت سے دوبارہ سوال پوچھا گیا کہ پرویز الٰہی تو تحریک انصاف کے صدر ہیں، اس پر چودھری شجاعت حسین مسکرا دیے۔
پرویز الٰہی پارٹی میں واپس آرہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر چودھری شجاعت نے کیا کہا؟








