پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا جانے والا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے ٹانک میں، ٹانک پیزو روڈ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس منصوبے کی افتتاحی تختی کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا تھا کہ اس میں ردو بدل کر کے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کا ڈی آئی خان میں پونے 4 ارب میں 4 کلو میٹرروڈ کا افتتاح! pic.twitter.com/NydmcapAnw
— Ali Akbar (@AliGunjai) June 19, 2023
تختی پر 38 کلو میٹر کو 4 کلو میٹر لکھ کر اس پر آنے والی لاگت پر تنقید کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا جس کا اب بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔
Disseminating #FakeNews is not only unethical and illegal but it is also disservice to the nation. It is the responsibility of everyone to Reject #FakeNews
The actual road-length is 36 KM not 4 KM as wrongly portrayed in the fake social media posts. pic.twitter.com/qnYWGo0nCR— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) June 19, 2023
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت اطلاعات و نشریات کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ نے حقیقی اور ترمیم شدہ تختی کی اصلیت کھول کر رکھ دی ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے 38 کلو میٹر طویل سڑک کا ہی افتتاح کیا گیا ہے۔
صبح سے لوگ پوسٹیں کررہےہیں کہ 4 کلو میٹر 3 ارب 63 کروڑ میں کیسے؟
4 کلو میٹر ڈبل روڈ کے ساتھ 32 کلو میٹر کا بائے پاس ہے، ٹوٹل 36 کلو میٹر رقبہ بنتاہے،غلطی سے 4 کلو میٹر لکھا گیاتھا پہلی والی تختی میں چینجنگ کرکے 36 کلومیٹر لکھ دیاہے،لہذا منفی رپورٹنگ کے بجائےتصدیق کرلینی چاہئیے pic.twitter.com/lwz5CNgPLk— Usman Khan (@IUsmanKhan786) June 19, 2023
اس پروپیگنڈا سے متعلق اب جے یو آئی ایف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’مفتی محمود چوک تا قریشی موڑ بائی پاس سے متعلق ترجمان مولانا اسعد محمود کی وضاحت، مفتی محمود چوک تا قریشی موڑ بائی پاس 4 کلومیٹر کا نہیں 36 کلومیٹر کا پراجیکٹ ہے۔مکمل پراجیکٹ میں ڈبل روڈ، بائی پاس اور فلڈ سے بچانے کیلئے انتظامات شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹس حقائق کے منافی ہے۔‘
مفتی محمود چوک تا قریشی موڑ بائی پاس سے متعلق ترجمان مولانا اسعد محمود کی وضاحت، مفتی محمود چوک تا قریشی موڑ بائی پاس 4 کلومیٹر کا نہیں 36 کلومیٹر کا پراجیکٹ ہے۔مکمل پراجیکٹ میں ڈبل روڈ، بائی پاس اور فلڈ سے بچانے کیلئے انتظامات شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹس حقائق کے…
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) June 19, 2023
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹانک شہر کو ہمیشہ پینے کے پانی کی شکایت رہی ہے، گومل زام ڈیم سے پینے کا صاف پانی ٹانک کو فراہم کریں گے، پینے کے پانی کا یہ منصوبہ 100 ارب روپے کا ہو گا۔
سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ بڑے منصوبوں کی وجہ سے کچھ آبادیاں بھی متاثر ہوتی ہیں، لیکن آبادیوں کے حقوق غصب نہیں ہوں گے، سی پیک کے ساتھ یارک انٹرچینج سے ٹانک کو ملایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 38 کلو میٹر طویل سڑک کی توسیع پر 4 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔









