لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور مینار پاکستان جلسے کے موقع پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کئے گئے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ کے موقع پر لاہور میں جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بند کیے گئے جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،پی ٹی آئی لاہور کے صدر شفقت محمود کی مداخلت پر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔دوسری جانب مینار پاکستان پر جلسہ گاہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔عوام الناس کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج شب مینار پاکستان لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
لاہور جلسہ ، راستوں کی بندش پر پی ٹی آئی رہنما نالاں








