پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کو سوئمنگ پول میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’بازیگر‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’ہار کر جیتنے والے کو بازی گر کہتے ہیں‘ بطور کیپشن لکھا۔
View this post on Instagram
تاہم اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائیں اور اب ہانیہ عامر کو ایک بار پھر ان تصاویر کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہانیہ عامر کو سوئمنگ پول کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے پول پکچرز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہوں، اس سے قبل بھی انہوں نے چند ماہ قبل سوئمنگ پول سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔









