اسلام آباد(ممتازنیوز) ایک زرداری سب پہ بھاری کے بعد نیا نعرہ گونجنے کےلئے تیار “ایک زرداری پی ڈیم پر بھاری” مطلب سابق صدر آصف علی زرداری پی ٹی ایم حکومتی اتحاد میں اپنے فیصلے منوانے میں سب پر حاوی ہوگئے۔
نوٹیفکیشن کے مطا بق نئے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے لئے وزیراعظم شہبازشریف نے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی کرنے والے نجم سیٹھی چیئرمین بورڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد ذکا اشرف چیئرمین کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جن کو وزیراعظم نے بورڈ آف رکن کی حیثیت سے بھی نامزد کردیا ہے۔
وزیر اعظم نے بورڈ کے 2014 کے آئین کے آرٹیکل 10(1)(ڈی) کے تحت پیٹرن ان چیف کی حیثیت سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے سابق چیئرمین ذکا اشرف اور سینئر وکیل مصطفیٰ رمدے کو نامزد کردیا ہے۔
گزشتہ سال دسمبر سے عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی ذمے داریاں اٹھانے والے نجم سیٹھی کے عہدے کی مدت 21 جون کو ختم ہو رہی ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ہونے والی پیشرفت سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے لیکن ذکا اشرف کی منظرنامے پر واپسی اور بورڈ چیئرمین بننے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا تھا کہ بورڈ چیئرمین کے عہدے کی دوڑ میں دونوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہو جائے گا۔










