بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے چارماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی ،گریڈ 1 سے 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافے کااعلان

پشاور(ممتازنیوز )خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے چارماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی ،خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیربرائے خزانہ حمایت اللہ خان نے بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی بجٹ میں 112ارب روپے مختص کیے ہیں ، مشکل ترین حالات کے باوجود ہم نے کوئی قرض نہیں لیاانہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کہاکہ ہم نے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی اختیار کی ہے۔ہم گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ جبکہ پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافہ کررہے ہیں ،معذورملازمین کے کنونس الائونس میں سوفیصد اضافہ کیاگیاہے،اس مد میں ہمیں 115ارب روپے کااضافی بوجھ برداشت کرناپڑے گا۔

حمایت اللہ خان نے کہاکہ ہم نے بہت مشکل سے حکومت کاکاروبار چلایاہے،بجٹ میں کم سے کم تنخواہ کو26ہزار سے بڑھاکر 32ہزار روپے کردیاہے ۔ہمارے بجٹ کا24فیصد تعلیم ،17فیصد ہیلتھ،10فیصد پولیس،پنشن اورقرض واپس کرنے میں 15فیصدجاتاہے ۔