اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی سول وعسکری قیادت نے معیشت کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو مل کردورکرنے پراتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف سید عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس سے قبل وزیر اعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی اور ملکی داخلی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدا زاں اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، زراعت آئی ٹی کے وزراء اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں زراعت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اکنامک افیئر سے متعلق انویسٹمنٹ کونسل تشکیل دی گئی ہے، کونسل ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں معاشی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کے سامنے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی بجٹ میں الگ بجٹ مختص کرنے کا معاملہ اٹھایا اور بتایا کہ صوبائی حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے 25 ارب روپے مختص کیے ہیں، وفاق بھی 25 ارب روپے مختص کرے۔
وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے 25 ارب روپے بجٹ میں مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے معاہدے میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ چین ایک بار پھر پاکستان کی مدد کیلئے سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب اور قطر بھی پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ چین نے ہمارے قرضوں کی تجدید کی جو بے مثال دوستی کا نمونہ ہے کستان اور چین کے درمیان جوہری توانائی منصوبے چشمہ فائیو کا سمجھوتہ طے پا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا دو ستوں کی مہربانیوں کو فراموش نہ کرنا ہی ترقی کا راستہ ہے، پاکستان اورچین کی لازوال دوستی باہمی اعتماد اور قربت کے رشتوں پر استوار ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں مارگلہ ایونیوکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کی ترقی کیلئے مختلف منصوبے شروع کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کووہ کام ہواجس کاسوچا بھی نہیں جاسکتا، یہ سب ایک سازش کے تحت تھا جس میں ملک دشمنی انتہا کو پہنچ گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سویٹ ہومز کو ٹرانسپورٹ وینز عطیہ کرنے کی تقریب میں بھی شرکت بھی کی۔۔ وزیراعظم بچوں کے ساتھ وین میں بیٹھ گئے۔۔ کہا، سویٹ ہوم بچوں کیلئے ایک بہترین ادارہ ہے۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ادارے کو چار ویگنیں عطیہ کی گئیں۔









