بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد خاقان کی نوازشریف سے ملاقات،پارٹی معاملات پر اپنی پوزیشن واضح کردی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کہا تھا قیادت تبدیل کریں گے تو میرا کسی عہدے پر رہنا ممکن نہیں، جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا اب میں پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر لندن پہنچے جہاں ان کی مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ون آن ون ملاقات ہوئی جس کا احوال سامنے آنا باقی ہے۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے کوئی نئی پارٹی بنانے کا عندیہ نہیں دیا جبکہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ری امیجنگ پاکستان ایک ڈائیلاگ کا پلیٹ فارم ہے جہاں سب کو بات کرنی چاہیے، ہر ایک کو ڈائیلاگ میں شامل ہونا چاہیے، ملک کو آگے کیسے لے کر جانا ہے یہ سب کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونا قانون کے مطابق ضروری ہیں، صوبائی اسمبلیاں ملک میں انتشار پھیلانے کیلیے توڑی گئیں۔