بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فن کے لئےمسعود خواجہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، عاصمہ بٹ

راولپنڈی(ممتاز نیوز) معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ نے کہا کہ مسعود خواجہ اہل فن کے لئےایک بیش قیمت اثاثہ تھے، وہ جدا ہو کر بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، فن کے لئےمسعود خواجہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انھوں نے یہ بات راولپنڈی آرٹس کونسل میں ڈرامہ , اسٹیج و فلم کے مشہور اداکار مسعود خواجہ کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئیےمنعقدہ دعائیہ تقرہب کے بعد جڑواں شہروں کے فنکاروں سے کہی۔ منگل کےروز مسعود خواجہ (مرحوم ) کے لئیے دعائیہ تقریب میں جڑاں شہروں کے فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل کی سرپرست اعلی ناہید منظور، ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد،نوجوان پروڈیوسر سلیمان سنی بھی موجود تھے۔مسعود خواجہ کے ایصال ثواب کے لئیے قرآن خوانی کروائی گئی ۔
بعد ازاں اجتماعی دعا کی گئی۔دعائیہ تقریب کے بعد ڈائریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ نے فنکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مسعود خواجہ مرحوم فن مزاح میں کمال رکھتے تھے۔پاکستان سمیت فن سے وابستہ دیگر ممالک کے فنکار بھی ان کی فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔مسعود خواجہ ہمارے لئیے انمول تھے۔ان کی کمی ہمیشہ باقی رہے گی۔وہ جدا ہو کر بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔