بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سب سے کم عمر اور طویل عمر والے حکمران کون ؟فہرست جاری

عالمی ادارہ نے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی عمروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سے زیادہ عمر سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی ہے۔

عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری فہرست میں 29 ممالک کے سربراہان کی عمروں کا ذکر کیا گیا ہے، اس فہرست میں پاکستان، بھارت ، ترکیہ سمیت دیگر ممالک بھی شامل تھے۔

ٹویٹ کے مطابق عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ عمر شاہ سلمان کی ہے ، سعودی بادشاہ کی عمر 87 سال ہے، دیگر میں پوپ فرانسس 86 سال، ایران کے آیت اللہ خمینی 84، امریکی صدر جوبائیڈن کی عمر 80 سال، برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا، ملائیشین وزیراعظم نور ابراہیم کی عمر 75سال ہے۔
دیگر میں کنگ چارلس کی عمر 74 سال، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی عمر 72 سال، نائیجیریا کے بولا ٹینیبو کی عمر 71 سال ہے، اس فہرست میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی ذکر ہے، جس میں ان کی عمر 71 سال لکھی ہوئی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی عمر 70 سال ہے۔
ٹویٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی عمر 69 سال ہے، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی عمر 51 سال، برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی عمر 43 سال ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عمر 37 اور فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کی بھی عمر 37 سال ہے۔