اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اورولدیت کی چھٹی کے بل 2023 کی توثیق کردی۔
بل کے مطابق وفاقی اداروں کی ملازمین سروس میں3 بارمکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کی چھٹی لے سکیں گے۔
بل کے تحت خواتین ملازمین پہلی بار180 دن، دوسری بار120 دن زچگی کی چھٹی لے سکیں جبکہ تیسری بار خواتین کو 90 دن کی چھٹی مل سکے گی۔
وفاقی اداروں کی ملازمین سروس میں3 بارمکمل تنخواہ کےساتھ زچگی کی چھٹی لےسکیں گی،بل
مرد ملازمین پوری سروس کے دوران تین تین بار 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔
قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا، خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔
وفاقی ملازمین سروس میں 3 بار تنخواہ کیساتھ زچگی کی چھٹی لے سکیں گے، صدر نے بل کی توثیق کردی








