بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، امریکی سینیٹرز کا بائیڈن کو معاملہ مودی کےساتھ اٹھانے کا مطالبہ

واشنگٹن(ممتازنیوز) امریکی ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نارروا سلوک سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آزادی صحافت پر قدغنوں کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔سینیٹر رچرڈ جے ڈبرن ، جیفری اے مارکلے ، جیمز پی میک گورن سمیت دیگر سینیٹرز کی طرف سے بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک مفادات اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں، بھارت کوآڈ کا اہم رکن ہے اور ہند بحرالکاہل میں امریکا کا اہم اتحادی بھی ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھ رہی ہے جبکہ اقتصادی تعلقات کو بھی وسعت دینے کی گنجائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام آزادی صحافت، مذہبی آزادی ،امریکا کی خارجہ پالیسی کے بنیادی جزو ہیں، ان اقدار کو آگے بڑھانے کےلئے ضروری ہے کہ ہم دوستوں اور دشمنوں کےلئے ان کا یکساں اطلاق کریں ۔انہوں نے کہا کہ متعدد مستند رپورٹس یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ بھارت میں سیاسی گنجائش سکڑ رہی ہے ،مذہبی عدم برداشت بڑھ رہی ہے ،سول سوسائٹی کی تنظیموں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آزادی صحافت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں ،خاص طور پر محکمہ خارجہ کی 2022کی انسانی حقوق کے بارے میں کنٹری رپورٹ میں بھی بھارت میں سیاسی حقوق اور اظہار رائے پر قدغنوں کا ذکر کیا گیا۔ انہوں نے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم کے دورے کے دوران تشویش کے ان معاملات پر ان سے بات کریں ۔