بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا پاور شو، مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور میں پاور شو، پی ٹی آئی کا مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ، پارٹی پرچموں کی بہار، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک، عمران خان لاہور پہنچ گئے ۔  جلسہ عام کے لیے تین مختلف انکلوژر بنائے گئے ، عام افراد کے لیے جنرل انکلوژر، خواتین کے لیے لیڈیز جبکہ فیملیز کے لیے فیملی انکلوژر بنائے گئے ہیں، جلسہ کے لیے چالیس کنٹینروں پر مشتمل مین سٹیج تیار کیا گیاجہاں 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کے لیے علیحدہ علیحدہ کنٹینرز تیار کئیے گئے ، جلسہ کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی کے اراکین بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو تین درجہ سکیورٹی سے گزرنا پڑا جبکہ خواتین کے انکلوژر میں خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے۔ گزشتہ روز مختلف ریلیاں بھی منعقد کی گئیں، جلسہ سے مرکزی قائدین خطاب کررہے ہیں۔