دُنیا ٹی وی پر نشرکیے جانے والے ٹیلی ویژن ٹاک شو ’مذاق رات‘ کے میزبان واسع چوہدری نے ٹیم کی رُکن سارہ نیلم کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں سے متعلق تضحیک آمیز جملوں کے استعمال پر معافی مانگ لی۔ سارہ نیلم اور ان کے جملوں پر جُگت کسنے والے قیصر پیا نے بھی ویڈیو پیفام میں معذرت کی۔
مذاق رات کے حالیہ شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے جو اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر صارفین کو بھی اشتعال دلانے کا باعث بنا۔
کلپ میں سارہ نیلم کا کہنا ہے کہ ، ”باہر سے آئے ہیں جب کہ وہاں پرشاید وہ واش روم واش کررہے ہوتے ہیں کچھ بھی ایسا کام کررہے ہوتے ہیں لیکن یہاں پر بس کاٹن کا وائٹ سوٹ پہن آتے ہیں اور کہتے ہیں جی ہم باہر سے آئے ہیں“۔
جب احساسِ کمتری میں مُبتلا لوگ بیرونِ مُلک پاکستانیوں کا مذاق اُڑاتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو کبھی مُلک سے باہر جاتے ہیں تو اُنھی بیرونِ مُلک پاکستانیوں کے گھر رہتے ہیں کیونکہ ان کو ہوٹل مہنگا لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاہل لوگ۔
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) June 20, 2023
اس پر قیصر پیا پنجابی میں جُگت کستے ہیں، ”کاٹن کا سوٹ پہن کر جیب میں 5 ہزار کا نوٹ ڈالا ہوتا ہے جی باہر سے آئے ہیں۔“
اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس پر ٹوئٹر پر تبصروں کا طوفان امڈ آیا ، جہاں عام صارفین نے معذرت کی وہیں اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے واضح کیا کہ وہ باہررہ کر بھی ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔
اس وقت اگر پاکستانی معشیت کی ہچکولے کھاتی کشتی کو کوئی بچا سکتا ہے تو وہ ہمارے پردیس میں بیٹھے ہوئے پاکستانی ہیں جو اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں لہاظا آپ کو پروگرام میں معافی مانگنی چاہیے ان کی دل آزاری ہوئی ہے سارا نیلم کے الفاظ سے اور قیصر پیا کے مذاق سے #Mazaaqraat@vasaych
— Ahsan Rasheed (@_ahsanrasheed) June 20, 2023
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جوتی سے لے کر شیمپو تک ہر چیز فارن برانڈ چاہیے یہاں تک کہ لہجہ بھی ایسا بنانا ہے کہ لگے پیدا ہی امریکہ میں ہوئے ہیں . اس خاتون کو ابھی انگلینڈ، کینیڈا امریکہ کی نیشنیلٹی آفر کریں پھر دیکھیں . یہ خیالات ان لوگوں کے ہو سکتے ہیں جنکے لیے انگور کھٹے ہیں.
— Santa baby (@mnaveed75) June 20, 2023
صارفین کی بڑی تعداد نے اس شو کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس تنقید کے بعد مزاحیہ ٹاک شو کے میزبان واسع چوہدری نے ٹوئٹر پر پوری ٹیم کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ حشو کے مہمانوں میں سے ایک (سارہ نیلم ) نے اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی احمقانہ اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا جس کے بعد ایک کامیڈین نے بھی دانستہ مذاق کیا۔
A formal apology will be aired in tonight's episode. However , I wanted to personally apologise to all the Pakistanis living abroad.We Love you , even though you might not feel the same at this point, but " ghalatiaan apnoo say he hoti hain " 🙏🏼🙏🏼
— vasay chaudhry (@vasaych) June 20, 2023
واسع چوہدری نے واضح کیا کہ ، ’مذاق رات کی نئی قسط میں باضابطہ معافی نامہ نشر کیا جائے گا، تاہم میں بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے ذاتی طور پر معافی مانگنا چاہتا ہوں ، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں ، اگرچہ آپ اس وقت ایسا محسوس نہیں کرسکتے ہیں لیکن “ غلطیاں اپنوں سے ہی ہوتی ہیں“۔ ’
سارہ نیلم نے بھی ویڈیو پیغام میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد تنقید ہرگز نہیں تھا، یہ شو اسکرپٹڈ ہوتا ہے، مجھے بھی کہا گیا تھا کہ اگرکوئی چیز بُری لگے تو سنجیدہ نہیں ہونا کیونکہ وہ مذاق ہوگا۔
Enough is Enough she’s apologising for her word.#SaraNeelam pic.twitter.com/FIJ4PWy1rP
— AVvai𝕏 (@Alif_se_Awais) June 21, 2023
انہوں نے کہا کہ میں ایک اچھی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں ، کسی نے سوچا کہ ایسے تبصروں سے مجھے کتنی تکلیف ہوئی ہوگی۔ ”ایک چھوٹی سی غلطی پراللہ بھی معاف کردیتا ہے، آپ لوگ تو انسان ہیں تو کیا معاف نہیں کرسکتے“۔
جُگت سے اوورسیز پاکستانیوں کا مذاق اڑانے والے قیصرپیا نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے دانستہ ایسانہیں کیا تھا۔
اداکار نے مزید کہا کہ ، ’ناراض پردیسی بھائی مجھے خُدا کیلئے معاف کردیں‘۔









