اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوکر لندن پہنچنے والے سابق فوجی افسر اور ایکس سروس مین سوسائٹی کے سابق عہدیدار میجر (ر)عادل راجہ کی برطانوی نژاد اہلیہ سبین کیانی کی ٹویٹر پر اپنے خاوند کے اغوا اور اداروں کی طرف سے لاپتہ کرنے کے الزامات لگانے پر صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامناہے ، میجر (ر) نے جو گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھے جمعرات کو لندن میں منظر عام پر آئے جب کہ اس دوران ان کی اہلیہ سبین کیانی نے ٹویٹر پر مسلسل ان کے اغوا کئے جانے کے الزامات لگاتی رہیں،گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں سبین کیانی نے کہا تھا کہ ایف آئی اے سے تعلق کا دعویٰ کرنے والے چند افراد نے ان کی ساس کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جبکہ عادل راجا وہاں موجود نہیں تھے۔ خاتون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا تھا کہ ان کا گھر آرمی ہاؤس سے بمشکل 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔سبین کیانی نے مزید کہا تھا کہ ‘اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد میرا اپنے شوہر سے رابطہ ٹوٹ گیا۔اس کے ساتھ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مسلح افراد کو مبینہ طور پر ایک اپارٹمنٹ کے باہر سیڑھیوں پر کھڑے دکھا جاسکتا ہے۔آج سبین کیانی نے تصدیق کی کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ ہوگیا ہے جبکہ ان کے شوہر ٹھیک اور آزاد ہیں، انہوں نے حمایت پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔سبین کیانی کی طرف سے ٹویٹر پر شوہر کے اغوا اور اداروں کی طرف سے انہیں لاپتہ کرنے کے الزامات پر سوشل میڈیا پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،صارفین کا کہنا کہ سبین کیانی نے بغیر ثبوت اداروں پر الزامات لگائے جو افسوسناک امرہے۔
شوہر کے اغوا کا واویلا ا ور اداروں پر الزامات لگانے پرعادل راجہ کی اہلیہ کوسوشل میڈیا پر تنقیدکاسامنا








