بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ محمود، اسد عمر کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس تاک میں بیٹھ گئی

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں خارج ہونے کے بعد آج دونوں کی ممکنہ طور پر ہائیکورٹ آمد متوقع ہے۔

ضمانت خارج ہونے کعد دونوں رہنما فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھی، لیکن آج دونوں کی ممکنہ آمد سے قبل پولیس الرٹ پر ہے۔

پولیس اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف ناکہ لگائے بیٹھ گئے ہیں، اور اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو ہائیکورٹ آمد پر گرفتار کرنے کی تیاری مکمل ہے۔

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ضمانت کے لئے ہائیکورٹ آنا ہے۔

دوسری جانب اسد عمر نے سیشن عدالت سے ضمانت منسوخی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسد عمر نے وکیل آمنہ علی ، سردار مصروف اور عتیق صدیقی کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق وفاقی وزیر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ سے 20 جون کو منسوخ ہوئی، درخواست گزار بے گناہ اور عزت دار شہری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کردی گئی۔

شاہ محمود قریشی کی ضمانت کل تھانہ ترنول کے مقدمہ میں خارج ہوئی تھی۔