ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے زین قریشی کے عبوری ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے مخدوم رشید تھانے میں درج مقدمے میں زین قریشی کی 5جولائی تک ضمانت منظورکرلی ۔
یاد رہے کہ عدالت نے کینٹ تھانے مقدمے میں بھی زین قریشی کو 5جولائی تک ضمانت دے رکھی ہے ۔









