ایشز سیریز کے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
میچ ریفری اینڈی پےکرافٹ نے سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2،2 پوائنٹس کم ہوگئے۔
چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کے پوائنٹس 10 اور انگلینڈ کے مائنس 2 ہیں، دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 2 اوورزکم کروائے۔
دوسری جانب دونوں کپتان پیٹ کمنز اور بین اسٹوکس نے غلطی کا بھی اعتراف کرلیا۔
تاہم ٹیم کے پوائنٹس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا۔









