بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹائی ٹینک کی سیر کروانے جانے والی آبدو ز میں سوار سیاحوں نے فی کس کتنی رقم ادا کی تھی ؟ حیران کن تفصیل سامنے آ گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ٹائی ٹینک کی سیر کیلئے جانے والیے آبدوز ’ ٹائٹن ‘ کی تلاش تاحال جاری ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی خاطرہ خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے جس میں پاکستانی کاروباری شخصیت سمیت پانچ افراد سوار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ٹائی ٹینک کی سیر کیلئے جانے والے فی کس سیاح کی جانب سے اڑھائی لاکھ ڈالر ادا کیئے گئے ہیں ، 58 سالہ برطانوی بلین ایئر ہمیش ہارڈنگ ، 48 سالہ پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان بھی اس میں سوار ہے جوکہ برطانوی شہری بھی ہیں ۔
ان کے علاوہ آبدوز میں 77 سالہ فرانسیسی شہری پاؤل ہنری اور اوشن گیٹ ایکسپڈیشن کے سی ای او سٹوکٹن رش بھی سوار ہیں تاہم حکام کی جانب سے فی الحال آبدوز میں موجود مسافروں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔
اس آبدوز کو 96 گھنٹے تک سمندر میں رہنے کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے ، یہ آبدوز اپنے مسافروں کو جمعرات کی صبح تک آکسیجن فراہم کر سکتی ہے ۔آبدوز کی تلاش میں امریکہ ، کینیڈا ااور فرانس کی نیوی مصروف عمل ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ سمندر میں ہزاروں فٹ گہرائی میں موجود بد قسمت جہاز ٹائی ٹینک 14 اپریل کی شب 1912 میں ایک برف کے پہاڑ کے ساتھ ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوا تھا اور صبح کا سورج طلوع ہونے تک سمندر میں 12 ہزار 500 فٹ گہرائی میں ڈوب چکا تھا ۔اس جہاز میں 2208 مسافر سوار تھے جن میں سے صرف 708 کو ہی بچایا جا سکا تھا، زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے کی وجہ لائف جیکٹس اور بوٹس کی کمی کے علاوہ سمندر کا برفیلا پانی تھا۔