اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست ان کے گھر واپس آنے پر غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کے لیے ان کے بیٹے حافظ محمد اسامہ ریاض کی جانب سے دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق نامعلوم افراد نے درخواست گزار کےوالد کو 13 جون کو رہا کر دیا ہے ۔ وہ بہتر محسوس نہیں کر رہے ، گھر پر ریسٹ کر رہے ہیں اس لیے عدالت پیش نہیں ہوئے۔ آئی جی کی جانب سے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے مبینہ اغوا پر 10 جون کو تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا۔ لاپتہ وکیل کی رہائی کے بعد بازیابی کے لیے دائر درخواست غیر موثر ہو گئی ہے اس لیے خارج کی جاتی ہے۔
لاپتہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست ان کے گھر واپس آنے پر غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج








