کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک اورانسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کا کھوج لگالیا، انسانی سمگلر زنیرجاوید کا نیٹ ورک منڈی بہاؤالدین سے کام کرتا ہے،انسانی سمگلرز نے یورپ بھیجنے کے لیے 25 لاکھ روپے تک وصول کیے، انسانی سمگلر زنیر جاوید کے خلاف ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے مقدمہ درج کرلیا، ملزم زنیر جاوید کو مقدمہ نمبر 53/ 2023 میں نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون اوراس معاملے میں تحقیقات کا عمل جاری ہے، ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے ایک اہم پیش رفت کے دوران ایک اور انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کا ایف آئی اے نے پتہ لگالیا، انسانی سمگلر زنیر جاوید کا نیٹ ورک لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے یونان اوریورپ کے دیگر ممالک بھیجتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نے حبیب اللہ نامی مسافر کو یورپ بھیجنے کے لیے جعلی ویزہ دستاویزات سٹیمپ لگاکردی،تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مسافر حبیب اللہ12جون کو قطر سے بحرین کے راستے جانے کیلیے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تو گرفتار ہوا،مسافر حبیب اللہ نے تحقیقات کے دوران منڈی بہاؤالدین کے انسانی سمگلر زنیر جاوید کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی اے کراچی زون کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے تحقیقات تیز کردی۔









