بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اڈیالہ جیل کا دورہ

راولپنڈی(ممتازنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ اپنے اُس سیل کا دورہ کیا جہاں 2019 میں گرفتار کرکے انہیں رکھاگیا تھا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں جولائی 2019 میں عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے ہتھکڑی لگائی گئی تھی اور مجسٹریٹ نے انہیں چودہ دِن کے ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا جہاں اُنہیں سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں والے ہائی سکیورٹی بلاک کی ایک قصوری چکی میں رکھاگیا تھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے جیل حکام کے ساتھ اپنے سیل کا دورہ کیا جہاں اب بھی دہشت گردی جیسے الزامات میں ملوث قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

راولپنڈی : سینیٹر عرفان صدیقی، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند اڈیالہ جیل کے سیل میںجہاں 2019 میں سینیٹر عرفان صدیقی کو رکھاگیا تھا