بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رہنما تحریک انصاف کی اہلیہ کو کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا تھا، ان کی اہلیہ ملاقات کیلئے پہنچیں تو پولیس نے انہیں کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کورکمانڈر (جناح) ہاؤس حملے کی تفتیش میں مطلوب ہیں۔ رابعہ سلطان کی کورکمانڈر ہاؤس حملے کے دوران موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ جیو فینسنگ سے رابعہ سلطان کی کورکمانڈر ہاؤس میں موجودگی ثابت ہوئی۔