بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور میں بین المدارس مقابلوں کا میلہ سج گیا، کانٹے دار مقابلے جاری

پشاور(ممتازنیوز) ڈائریکٹر آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام بین المدارس گیمز کے سلسلے میں والی بال، کرکٹ، رسہ کشی اورفٹبال کے کانٹے دار مقابلے مختلف گراؤنڈز پر شروع ہوگئے،پہلے روزرسہ کشی میں باجوڑ، پشاور، اورکزئی،فٹبال میں ضلع مہمند اور کرکٹ میں ضلع کرم نے کامیابی سمیٹ لی قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ والی بال کے پہلے میچ میں سب ڈویژن پشاور نے اورکزئی کو تین صفر سے شکست دی دوسرے میچ میں سب ڈویژن لکی نے سب ڈویژن کوہاٹ کو تین ایک سے ہرایا،رسہ کشی مقابلوں میں ضلع باجوڑ، سب ڈویژن پشاوراور بنوں کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پہلے کواٹر فائنل میں باجوڑ نے کرم ڈسٹرکٹ دو صفر سے شکست، دوسرے کواٹر فائنل میں سب ڈویژن پشاور نے ساؤتھ وزیرستان کو دو ایک سے ہراہا جبکہ تیسرے کواٹر فائنل میں سب ڈویژن بنوں نے ڈسٹرکٹ خیبر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی اس موقع پر ڈائریکٹر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ، چیف کوچ شفقت اللہ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ومیڈیا فوکل پرسن اعوان حسین، اے ڈی سپورٹس راحید گل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراللہ وزیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد آفریدی،کوچ محمد عامر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، انٹر مدارس گیمز کے سلسلے میں فٹبال کے مقابلے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جس کے پہلے میچ میں ضلع مہمند نے ٹانک کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں سب ڈویژن پشاور نے اورکزئی کو دو صفر سے شکست دی،اسی طرح اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر کرکٹ کا پہلا میچ ضلع کرم اور ٹانک کے مابین کھیلا گیا جس میں کرم نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ٹانک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے جواب میں کرم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا،دوسرے میچ میں سب ڈویژن پشاور نے ضلع اورکزئی کو 62 رنز سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔