بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چندماہ سے پارلیمنٹ کی حدودمیں تجاوزکیاجارہاہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ چندماہ سے پارلیمنٹ کی حدودمیں تجاوزکیاجارہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ چندماہ سے پارلیمنٹ کی حدودمیں تجاوزکیاجارہاہے،سیاست کو سیاست دانوں تک محدودرہناچاہئے۔انہوںنے کہاکہ نومئی کو جی ایچ کیومیں گھسنے کی کوشش کی گئی،نومئی کے واقعات میں متعلقہ فریق کون ہے۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں کبھی نہیں سناکہ بنچ بناٹوٹ گیا،پھر ٹوٹ گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں 25 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزاہوئی۔