بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک جیسے کپڑے، ایمن اور منال نے اپنے شوہروں کو الجھن میں ڈال دیا

پاکستانی معروف اداکارائیں اور جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اِن جڑواں بہنوں نے جہاں اپنے مداحوں کو اپنی ایک جیسی شکل و صورت سے تذبذب کا شکار کر رکھا ہے وہیں اب اِن کے شوہر بھی بڑی مشکل میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایمن اور منال خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے، میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سُن کر خوب ہنس رہی ہیں۔

ویڈیو میں منال خان کے شوہر، احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے۔

احسن محسن کا حیران ہوتے ہوئے مذاق میں کہنا ہے کہ اِنہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔